پاکستان

جن مقاصد کیلئے شہدائے کربلا نے اپنی جانیں قربان کیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، علامہ مختارامامی

خانوادہ رسول (ص) اور شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نےمرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5-E میں منعقدہ مجلس چہلم امام حسین (ع) سے خطاب کے دوران کہا کہ خانوادہ رسول (ص) اور شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا.

یہ بھی پڑھیں: اربعین واک(مشی) عراق میں نجف سے کربلا تک پیدل سفر کی کہانی

انہوں نے کہاکہ جن مقاصد کیلئےخانوادہ رسول (ص) اور شہداء نے اپنی جانیں قربان کیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، خاندان رسالت (ص) کی ان عظیم اور مقدس ہستیوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے اسلام کے پرچم کو سربلند کیا اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے تو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر میدان عمل میں آکر اسلام کی آبیاری کرنا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close