پاکستان کی اہم خبریں

بارودد والوں کے انتشار وفساد کی خلاف درود والے ”ملک بچاؤ مہم“ چلائیں گے، تنظیمات اہل سنت

بھارتی ایجنڈے پر ہونیوالا آزادی مارچ ختم نہ ہوا تو میلاد والوں کو محبت رسول لانگ مارچ کی کال دیں گے

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل اور جماعت اہلسنّت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بارودد والوں کے انتشار وفساد کی مزاحمت کے لیے درود والے ”ملک بچاؤ مہم“ چلائیں گے۔ تنظیمات اہل سنت نے اعلان کیا کہ 8مارچ کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد اور 19اپریل کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ”استحکام پاکستان سنی کانفرنسیں“ منعقد کی جائیں گی۔

بھارتی ایجنڈے پر ہونیوالا آزادی مارچ ختم نہ ہوا تو میلاد والوں کو محبت رسول لانگ مارچ کی کال دیں گے۔کانگرسی ملاؤں کی ملک دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جے یو آئی کے عسکری ونگ ”انصار الاسلام“پر پابندی نہ لگائی گئی تو ہر مکتبہ فکر اپنا عسکری ونگ بنانے پر مجبور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل باجوہ نے فضل الرحمٰن ڈیزل کی طبیعت ہرن کردی،صحافی کےاہم انکشافات

اس بات کا اعلان جماعت اہلسنّت پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ میلاد النبی کانفرنس کے اعلامیہ میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری نے کی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تنظیمات اہل سنت کے قائدین اور علماء و مشائخ نے بھر پور شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آزادی مارچ کے نام پر انتشار پھیلا کر بھارتی ایجنڈا پورا کیا جارہا ہے۔فسادی مارچ تیزی سے بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔صوفیاء کے پیروکار استحکام وطن کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ میلاد کے منکرین سیاسی مفادات کے لیے جعلی میلاد مناکر قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی اور اسفند یار گاندھی کے چیلے ہیں۔ آزادی مارچ والے قیام پاکستان کے مخالفین اور اہلسنّت پاکستان بنانے والوں کے وارثین ہیں۔ ہم نے غلامی رسول میں جینے مرنے کا عہد کررکھا ہے۔ محبت رسول ہمارا اسلحہ ہے۔ غلامان رسول پاکستان کی سا لمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ طالبانی مائنڈ سیٹ کا توڑ صوفی ازم ہے۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خاتمے کے لیے جانثاران ِ مصطفی کی شیرازہ بندی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ واریت کی ترویج کا سب سے بڑا ذمہ دار سعودیہ عرب ہے، صاحبزادہ حامد رضا

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم صاحبزادہ پیرخالد سلطان قادری نے کہا کہ آزادی مارچ والے پاکستان کے غدار اور بھارت کے وفادار ہیں۔ نام نہاد آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ بیرونی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے فسادی مارچ کی پشت پناہی کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے عالی طاقتوں کے ایجنٹ کا کردارادا کررہاہے۔ ملک دشمن کرپٹ ٹولہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔

تحریک اہلسنّت پاکستان کے امیر صاحبزادہ فیض رسول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اندر صوفی محمد اور فضل اللہ کی روح داخل ہوچکی ہے۔ کانگرسی ٹولا پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادات کی طرف دھکیلنے کی سازش کررہا ہے۔ اہلسنّت پاکستان کے استحکام، سا لمیت اور بقاء ے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے امیر مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک عدم استحکام اور افراتفری کا شکار ہے۔ بربادی مارچ والے اپنی مفاداتی سیاست کے لیے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں۔ اس وقت آزادی مارچ نہیں کشمیر مارچ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے نہتے مسلمان اب طاقتور ہوچکے ہیں اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

جمعیت علماء پاکستان پیر سید معصوم نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں انتشار اور فساد پھیلا کر مودی کو خوش کررہا ہے۔ غلامان رسول غداران پاکستان کے سامنے دیوار چین بنیں گے۔قائد اعظم کو کافر اعظم قرار دینے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔

مولانا وزیر القادری (بلوچستان)نے کہا کہ ہماری وفا حکومت نہیں ملک کے ساتھ ہے۔ آزادی مارچ والے مفاداتی اور اہلسنّت نظریاتی سیاست کے علمبردار ہیں۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے فضل الرحمان کو ملنے والے پیسے حلال ہو جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کرپشن بچاؤ مہم چلا رہا ہے۔کانفرنس سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا، علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ فیض بخش رضوی، مفتی محمد حیات قادری، مفتی محمد مقیم خان، صاحبزادہ حیا ت سلطان قادری اور تنظیمات اہل سنت کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close