اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی کوششوں سے تمام گرفتار عزاداران ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا

رہائی پانے والے اسیران مشی میں سید دلاور عباس زیدی،سید طاہر رضا زیدی ،سید حیدر رضا زیدی،کربلائی ناصر حسین ،غضنفر مہدی اور حسن رضاشامل ہیں۔

شیعیت نیوز: جلوس اربعین امام حسینؑ کےگرفتار 6منتظمین ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے آزاد، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی پرزورکوششوں اور بروقت رابطوں کی بدولت تمام اسیران مشی الحمد اللہ بلاجواز قید سے رہا، ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی ودیگر رہنماؤں نے وارثان اسیران کے ہمراہ گرفتار شدگان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولاناعادل خان کا قتل، بھارت پاکستان میں علماء کو قتل کرا کر شیعہ سنی فسادات کرانا چاہتا ہے،وزیر اعظم عمران خان

تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملتان میں عزاداران حسینیؑ کے جلوسوں کو منظم کرنے کے جرم میں گرفتار باقی 6اسیران مشی بھی ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا کردیئے گئے ہیں، رہائی پانے والے اسیران مشی میں سید دلاور عباس زیدی،سید طاہر رضا زیدی ،سید حیدر رضا زیدی،کربلائی ناصر حسین ،غضنفر مہدی اور حسن رضاشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی یزیدی پولیس کا جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت پر نارووال کی عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

ذرائع کے مطابق تمام اسیران کی رہائی میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے بروقت اور موثر رابطوں نے اہم کردار ادا کیاہے، اسیران کی رہائی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ،سلیم عباس صدیقی،مہر سخاوت علی،وسیم زیدی،علی رضا، زوار حسین لنگاہ ،اصغر عباس نقوی،قمر نقوی اور دیگررہنماؤں سمیت اسیران کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:اگر عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹنے سے فرصت مل جائے تو ایک نظرالقائدہ کی حامی پروفیسر نگار سجاد پربھی ڈال لیں

واضح رہے کہ 4روز قبل اربعین واک کی پلاننگ کرنے کے جرم میں آدھی رات کو گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے 6 عزاداروں کو گرفتار کیا گیا تھا، مومنین نے تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے 21 صفر کے جلوس کے اختتام پر احتجاجی دھرنا دیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے رہائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close