اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ملی تنظیمات کی جانب سے ملتان قرنطینہ سنٹر میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری

اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے مشکور ہیں جو ان زائرین کے ساتھ تعاون میں ہماری مدد کررہے ہیں

شیعت نیوز: کرونا وائرس کے پیش نظر ملتان میں قائم قرنطینہ سنٹر کے باہر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے دوسرے روز بھی زائرین کوریلیف فراہم کرنے کے لیے کیمپ لگایا گیا، جہاں مختلف اداروں کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان زائرین تک پہنچایا گیا۔

امدادی کیمپ کے موقع پر وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ہم ان کے مسائل اور مشکلات کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، اہلیان ملتان ان زائرین کو اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا سےحفاظت اور خاتمہ کیلئےہر فرد خدا سے ارتباط قائم کرے اور اللہ سے دعا کرے،علامہ باقر زیدی

اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے مشکور ہیں جو ان زائرین کے ساتھ تعاون میں ہماری مدد کررہے ہیں، انشاءاللہ زائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل حل کرانے کی مکمل کوشش کریں گے، روزانہ کی بنیاد پر زائرین کو جن چیزوں کی ضرورت ہے اُن تک پہنچائیں گے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے زائرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں، قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جا رہی اور ان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بدقسمتی کے ساتھ قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کے ساتھ اُن کی فیملیز اور بچے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، دیوبندی تبلیغی جماعت کے مزید5افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دعوے کیے گئے ہیں، لیکن عملی اقدامات نہیں کیے گئے، ابھی تک کسی زائر کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا، اس سے زائرین میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ زائرین کو اس وقت قوم کی مدد کی ضرورت ہے، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین نے کیمپ لگا دیا ہے، جس کا مقصد زائرین، اُن کے لواحقین کے مسائل کو حل کرنا اور قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کو درپیش مشکلات اور ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید نیاز حسین نقوی کی علامہ شہنشاہ نقوی اور علامہ فاضل موسوی پرنام لیئے بغیرتنقید

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر کیمپ میں موجود تھے۔ دوسرے روز کیمپ میں 200سے زائد زائرین میں اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں، اس موقع پر وائس آف سالاران کے صدر سید ندیم عباس عابدی، سید آل کاظمی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں 1270زائرین موجود ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت گلگت بلتستان سے بھی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close