اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان میں شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف کریک ڈاؤن،درجنوں عزادار گرفتار، دھرنا جاری

ذرائع کے مطابق تھانہ ممتازآباد پولیس نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما مہر سخاوت علی کو مزاکرات کے بہانے بلا کر گرفتار کرلیا۔

شیعیت نیوز: ملتان انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ عزاداران امام حسین ؑ کے خلاف ملتان بھرمیں کریک ڈاؤن کا آغاز، شہر بھر میں مومنین کے گھروں پر چھاپے۔چادر و چاردیواری کا تقدس پامال۔مجلس وحدت مسلمین کے قائدین گرفتار۔حرم گیٹ کے سامنےخواتین ومرد عزاداروں کا دھرنا 6گھنٹے سے جاری، ایس ایچ او کی معطلی اور اسیروں کی رہائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اربعین امام حسین ؑ کے فقید المثال اجتماعات سے خوفزدہ ہوگئی ہے،جلوس چہلم امام حسین ؑ کی تیاریوں میں مصروف عزادارمومنین کوممتازآباد،جیل موڑ،گلگشت کالونی،طوطل پورہ اور محلہ جوادیہ سے بڑی تعداد میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ، حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے3دہشت گردگرفتار

ذرائع کے مطابق تھانہ ممتازآباد پولیس نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما مہر سخاوت علی کو مزاکرات کے بہانے بلا کر گرفتار کرلیا۔تھانہ شاہ شمس کی پولیس طوطل پورہ میں بزدلانہ کاروائی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سادات کے گھر میں پولیس گھس گئی جہاں سے دلاور عباس، حیدر شاہ اور ان کا بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس نے متعصب اہل کاروں نےگلگشت کالونی میں جواد جعفری اور مرزا وجاہت کے گھروں پر چھاپےمارےاورجوادیہ سے ناصر کربلائی اور ان کا بیٹا گرفتارکرلیا گیا۔

دوسری جانب ملتان کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف اور ایس ایچ او کی معطلی کیلئے حرم گیٹ کے سامنے خواتین ومرد عزاداروں کا احتجاجی دھرنا مسلسل 6 گھنٹوں سے جاری ہے جبکہ اطراف میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری تفری تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب الرحمان مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، علماءومشائخ اہل سنت

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے گھروں میں گھس کر ہمارے جوانوں کو گرفتار کیا،دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانے اور پانی کی سبیل کا اہتمام کیا جارہا ہے،جبکہ ماتمداری اورخواتین اور بچوں کے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی جاری ہے۔

ملتان میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کے خلاف جبر و تشدد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور گرفتار مومنین کو فوری رہا کرے ورنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close