اہم ترین خبریںپاکستان

صبر وحوصلے کی اعلیٰ مثال 14روز بعد ملتان قرنطینہ سے1253 زائرین کی روانگی کی تیاریاں

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کو بتایاکہ زائرین کے دوبارہ لئے گئے ٹیسٹ کا رزلٹ آج شام تک متوقع ہے، جن زائرین کے رزلٹ نیگیٹیو آئیں گے وہ قرنطینہ سے کل صبح دس بجے روانہ ہونگے۔

شیعت نیوز: لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ میں مقیم 1253 زائرین کی روانگی کی تیاریاں شروع ۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ملتان قرنطینہ میں قائم کیمپ آفس میں انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 100فیصدیقین سے کہتاہوں زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیلا، وزیر اعلیٰ سندھ

بعد ازاں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ملتان قرنطینہ سینٹر میں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام لگائے گئے کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کو مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی اور دیگر رہنماؤں کو بتایاکہ زائرین کے دوبارہ لئے گئے ٹیسٹ کا رزلٹ آج شام تک متوقع ہے، جن زائرین کے رزلٹ نیگیٹیو آئیں گے وہ قرنطینہ سے کل صبح دس بجے روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،پاکستان کے بعد بھارت میں بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کی تباہ کاریاں جاری

ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے مزید کہاکہ زائرین کے لیے بسوں کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ زائرین کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:ملتان، ابدالی مسجد قرنطینہ میں چینی تبلیغی شہری کورونا میں مبتلا، حالت نازک

یہ خبرلازمی پڑھیں: ملتان قرنطینہ میں موجودزائرین کے صبر، حوصلے اور ہمت کی داد دیتا ہوں،شاہ محمودقریشی

یہ خبرلازمی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹرمیں ایم ڈبلیوایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، ڈپٹی کمشنرکا تعاون پر شکریہ

یہ خبرلازمی پڑھیں:زائرین کے دوسرے قافلے کی تفتان سے ملتان قرنطینہ سینٹر آمد کی تیاریاں جاری

یہ خبرلازمی پڑھیں: صوبائی وزراء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا ملتان قرنطینہ سینٹر کادوہ، انتظامات کاجائزہ

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close