اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قائدؒ وشہید ڈاکٹر ؒ کے رفیق ،جبری لاپتہ انجینئر ممتاز حسین رضوی 2سال بعد بازیاب

وہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ اور بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی ؒ کے شانہ بشانہ قومی خدمات انجام دےچکے ہیں

شیعت نیوز: الحمدللہ شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے ساتھی ،مجاہد ،مبارز اور باعمل شخصیت ،اجتماعی میدان میں فعال دوستوں کے معنوی پشت پناہ برادر ،آئی ایس اوکے سابق رکن نظارت اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مظبوط سپر انجینئرممتازحسین رضوی دو برس کی بلا جواز جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک ایران سے واپس آنے والے زائرین میں کرونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں، ترجمان سندھ حکومت

تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ بزنس مین اور انجینئر ممتاز حسین کا شمار شیعہ قوم کی فعال ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔انہیں ۲۳ جنوری ۲۰۱۸کو اس وقت لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ کوئٹہ سے کراچی کی جانب سفر میں تھے، انجینئر ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کے بعد خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی احتجاجی تحریک نے زور پکڑا اور انجینئر ممتاز رضوی کی زوجہ محترمہ نے اس تحریک کی قیادت میں صف اول میں فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں، علامہ باقرعباس زیدی

واضح رہے کہ انجینئر ممتاز حسین رضوی کو شیعہ قومی شخصیات میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، وہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ اور بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی ؒ کے شانہ بشانہ قومی خدمات انجام دےچکے ہیں، آئی ایس او کے طلبہ کی فکری ونظریاتی تربیت میں بھی ان کا اہم نقش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں پرجاری مظالم پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی، وحیدکاظمی

انجینئرممتازحسین رضوی کی رہائی کیلئےجہاں ان کے اہل خانہ کی زحمات وجدوجہد ناقابل فراموش ہیں وہیں جسطرح سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تمام تنظیمی افراد وعلماء و جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مِسنگ پرسنز کمیٹی نے انجینئرممتاز حسین رضوی و دیگر اسیران کی رہائی کے لئےشب وروز جدوجہد کی اور ہر فورم پر اس اہم مسئلےپرآواز بلند کی وہ بھی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی کہ جب سب خاموش تھے تو کچھ سر پھروں نے کلمہ حق کو بلند کیا اور مظلوموں کےلیے آواز بلند کی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close