پاکستان

احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے

شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے ،فاروق ستار

شیعیت نیوز: ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر شیعہ جبری گمشدگان افراد کیلئے پُرامن احتجاجی دھرنے سے دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل سمیت 20 افراد کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

داتا دربار دھماکہ کرنے والے بمبا ر کا مسلک بتایا جائے، سوشل میڈیا پر مطالبہ

اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، دھرنے سے شیعہ رہنما حسن رضا سہیل سمیت 20 نوجوانوں کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔

کراچی: سازشوں،پروپگنڈ ے کے باوجود احتجاجی دھرنا 13 ویں دن میں داخل

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی یقینی بنانی چاہیئے، پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close