اہم ترین خبریںپاکستان

مقدسات کی توہین اور دوسرے مسلک کی تکفیر اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے، علامہ احمد اقبال

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پُرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام مسالک کے علماء کو اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت پر زور دینا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ کسی کے مقدسات کی توہین یا کسی بھی مسلک کی تکفیر اسلام دشمن قوتیں کی وہ شاطرانہ چالیں ہیں جن کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر کے کمزور کیا جا رہا ہے۔ ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں مکتب اہل بیت اطہار ع ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا: علامہ راجہ ناصر

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانے والی وہ جنگ ہے جس کاہدف صرف اور صرف امت مسلمہ ہے۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے دشمن انتہائی منظم اور پُر حکمت انداز میں شرانگیزی میں مصروف ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ان سازشوں کا بروقت ادراک نہ کیا گیا تو عالم اسلام کی بقا کو سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔ تمام مسالک کے علماء و خطباء پر یہ شرعی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے منبروں سے اتحاد و اخوت کا درس دیں۔ یہ وقت اختلافات پر الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکات پر باہم ہونے کا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفاق پھیلانے والے قومی سلامتی کے دشمن ہیں اور اسلام مخالف قوتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close