مشرق وسطی

اخوان المسلمین کے مرکزی رہنماؤں کو عمر قید کی سزائیں

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سزا پانے والوں میں اخوان المسلمین کے سب سے بڑے رہنما محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر بھی شامل ہیں۔

ان دونوں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور مصر میں عمر قید کی سزا 25 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق اخوان المسلمین کے دیگر 5 اراکین کو بھی7 سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد پر ’غیر ملکی تنظیموں کے تعاون سے جرائم کرنے‘ کا الزام تھا، جن میں فلسطینی تنظیم حماس اور لبنان سے تعلق رکھنے والی جماعت حزب اللہ شامل ہے۔

مذکورہ کیس میں ابتدائی طور پر مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو بھی ملوث کیا گیا تھا جو عدالتی پیشی کے موقع پر طبیعت خراب ہونے کی بنا ہر وفات پاگئے تھے۔

یاد رہے کہ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے مصر کے واحد صدر محمد مرسی نے 30 جون 2012 کو اقتدار سنبھالا تھا لیکن ایک سال بعد ہی 3 جولائی 2013 کو مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ دیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close