اہم ترین خبریںلبنان

مزاحمت کے ہتھیار لبنانی عوام کی ثقافت اور عقیدہ کا حصہ ہیں۔ سید حسن نصر اللہ

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مزاحمت کے ہتھیار لبنانی عوام کی ثقافت اور عقیدہ کا حصہ ہیں۔ مزاحمت کے ہتھیار لبنانی عوام اور فوج کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امت مسلمہ سے غداری کا راز فاش ہوگیا

سید حسن نصر اللہ نے لبنان اور لبنانی عوام کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے لبنان کے خلاف سیاسی جنگ کے ساتھ اقتصادی جنگ بھی چھیڑ رکھی ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ لبنانی قوم کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ اور شیطنت کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں بڑے انسانی المیے کا وقوع پذیر ہونا انتہائی شرم آور ہے۔ احمد ابولغیط

سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سابق سربراہ مرحوم رمضان عبداللہ کے انتقال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان عبداللہ شلح، مخلص ، صادق ، حکیم اور مدبر کمانڈر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ایٹمی ایجنسی کو امریکہ کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے۔ جواد ظریف

انہوں نے کہا کہ رمضان عبداللہ کے اندر امت مسلمہ کا درد تھا ، رمضان عبداللہ کا مزاحمت پر ایمان اور یقین تھا وہ مزاحمتی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں بہت ز یادہ اہتمام کرتے تھے۔ ان کا مزاحمتی نظریہ صرف فلسطین تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ امت مسلمہ کے درمیان تقریب اور اتحاد کے زبردست حامی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں افواج پاکستان کے بڑوں کی اہم بیٹھک

سید حسن نصر اللہ مزاحمتی کمانڈر حاج ابو علی فرحات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ کے بانیوں ميں تھے اور انھوں نے متعدد بار اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیا ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close