اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کی مشکلات کےخلاف ایم ڈبلیوایم کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری انتظامات کرے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین نے عراق اور ایران میں پھنسے زائرین کی واپسی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں وطن واپس پہنچنے والے زائرین کے علاج معالجے اوردیگر سہولیات کی فراہمی کی بھی استدعا کی گئی۔درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام تبلیغیوں کو مراکز تک محدود اور تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ کردیاجائے، آئی جی سندھ

درخواست گزار نے وفاق،وزارت دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ زیارات کی غرض سے جانے والے مسافروں کو پاکستان واپس نہیں آنے دیا جا رہا ہے جس کے باعث زائرین اور ان کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری انتظامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر ، 100ملکی وغیر ملکی دیوبندی تبلیغیوں کی موجودگی، تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت زائرین کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے یا انہیں زمینی راستے سے واپس لانے کے احکامات صادر کرے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ وطن واپس پہنچنے والے زائرین کے علاج معالجے پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔کرونا وائرس جیسی وبا کے معاملے میں بے احتیاطی سنگین غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔حکومت زائرین کی صحت سے متعلق معاملات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اقدامات کا اعلان کرے۔درخواست پر باقاعدہ سماعت (آج) بروز بدھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے روبرو ہو گی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close