اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ناصرشیرازی کی سربراہی میں المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان

اے ڈی ایم سی کے قیام کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وطن عزیز کو درپیش کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال، ناگہانی آفات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔مذکورہ سیل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی سربراہی میں اپنی خدمات سر انجام دے گا۔ اے ڈی ایم سی کے قیام کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر کے بعد ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود 800میں سے 600زائرین ومسافربھی کلیئرقرار

سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔اس مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت و اہلیت کے مطابق اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرے۔مجلس وحدت مسلمین نے ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل اے ڈی ایم سی کا قیام نہ صرف بروقت فیصلہ ہے بلکہ قومی مشکلات میں ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے احساس ذمہ داری پر بھی دلالت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹرمیں ایم ڈبلیوایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، ڈپٹی کمشنرکا تعاون پر شکریہ

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو کورونا کی آفت سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارا کردارانشا اللہ مثالی ہو گا۔اس سلسلے میں اپنے اہداف کا تعین اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا چکا ہے اورکورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میدان عمل میں موجود ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close