اہم ترین خبریںپاکستان

ماتلی میں کالعدم جماعتوں کی بڑھتی انتہاپسند کاروائیاں پورے سندھ کیلئےخطرناک ہیں، علی حسین نقوی

اتحاد بین المسلمین کے لئے شب و روز کوشاں یعقوب حسینی کے خلاف مذہبی انتہا پسندوں کے دباو ٔپر بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ کے اندراج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: سندھ حکومت ماتلی میں مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لے۔ماتلی میں کالعدم جماعتوں کی بڑھتی انتہاپسند کاروائیاں پوری سندھ کیلئےخطرناک ہیں،ملت جعفریہ کی جانب سے خاموشی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی کاوشوں و امن و امان کی صورتحال کو متاثر نہ ھونے دینے کی خواہش کو کمزوری ہرگز تصور نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا کوجاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کی تکفیر کا سلسلہ بند کروایا جائے، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ریاستی ادارے ذمہ دار ہوں گے،علماء و ذاکرین کانفرنس کی قراردار

انہوں نے کہاکہ اگر شدت پسندوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قانون کا اطلاق نہ کیا اور انکے خلاف امن و امان میں خلل پیدا کرنے کے مقدمات درج نہ کیئے تو یہ شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ھوگا جو وطن عزیز کے لیئے نقصان کا باعث ھوگا۔ اتحاد بین المسلمین کے لئے شب و روز کوشاں یعقوب حسینی کے خلاف مذہبی انتہا پسندوں کے دباو ٔپر بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ کے اندراج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایس پی خالد رستمانی ماتلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے سرگرم

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماتلی کے مومنین صبر ضبط تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ملک کے باوفا فرزند ملکی سالمیت کے ضامن اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون رکھیں۔مذہبی انتہاء پسندوں کی جانب سے صوبہ سندھ میں انتشار پھیلانے کے عزائم کبھی پورے نہیں ھوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close