اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کاجشن میلاد النبی ؐکےموقع پرایوان اقبال لاہورمیں وحدت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اس کانفرنس میں ملک بھر سے جید شیعہ سنی علمائے کرام، مشائخ عظام، سجادہ نشین حضرات شرکت کریں گے

شیعت نیوز: جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام  وحدت کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔17نومبر بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے جید شیعہ سنی علمائے کرام، مشائخ عظام ، سجادہ نشین حضرات شرکت کریں گے ۔ جبکہ خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مرتبہ پھر شیعہ سنی مسلمانوں نےعظیم الشان جشن میلاد النبیؐ مناکر دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیاہے، علامہ احمد اقبال رضوی

مرکزی سیکریٹریٹ سےمیڈیا کو جاری بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان نقطہ وحدت ہے ۔ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وحدت کے مخالف ، یواین کے ڈنڈے پر ہفتہ بین المذاہب رواداری منائیں گے

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز خصوصاًانتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت اور مذہبی مقدسات کی آڑمیں مذموم مقاصد کے حصول کی کوششوں کے خلاف تمام محب وطن شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔ اسدعباس نقوی نے مزیدکہاکہ وحدت کانفرنس میںشرکت کیلئے معززمہمانان گرامی کو دعوت دینے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہفتہ وحدت کا آغاز،12ربیع الاول کوعظیم الشان جشن عید میلاد النبی ؐ شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر منایا

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close