اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ایم ڈبلیوایم کی خصوصی شرکت

آئندہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی میزبانی میں ہوگا اور جلد ہی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

شیعت نیوز: آل پارٹیز شیعہ کانفرنس زیر صدارت صدر شیعہ علماء کونسل آزادجموں کشمیر علامہ سید صادق نقوی منعقد ہوئی ۔اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے وفد نے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی کی قیادت میں شرکت کی, اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی, ادارہ فروغ وتبلیغات اسلامی حسینی فاؤنڈیشن علامہ احمد علی سعیدی, ناظم امامیہ آرگنائزیشن سید زوار حسین نقوی ایڈوکیٹ, امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید اقرار علی اور سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن جعفریہ سید اقتدار حسین نقوی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا سید طالب حسین ہمدانی,نائب صدر شیعہ علماء کونسل حافظ کفایت حسین نقوی,سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین سید فدا حسین نقوی,سیکرٹری سیاسیات شیعہ علماء کونسل سید عارف حسین نقوی,سیکرٹری ایمپلائزونگ مجلس وحدت مسلمین سید ممتاز حسین نقوی, ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل مولانا سید معصوم علی سبزواری,سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین سید عامر علی نقوی, مسئول آفس سید تصور حسین نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں حکومتی SOPکی خلاف ورزی کرنے والا خود شرعاً و قانونً ذمہ دار ہوگا، شیخ حسن جعفری

اجلاس میں یہ طے پایا کہ آئندہ حکومتی ملاقاتوں میں تمام مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ اور شرکت کی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کرونا وباء کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اجتماعی عبادات, شب ہائے قدر,یوم القدس, یوم شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور نماز باجماعت میں مراجع عظام کے فتاویٰ کے مطابق عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے مسائل پرایم ڈبلیوایم، علامہ شہنشاہ نقوی اور خانم طیبہ بخاری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ، شہریار آفریدی

آئندہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی میزبانی میں ہوگا اور جلد ہی تاریخ کا اعلان ہوگا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایسےداخلی اور خارجی عناصر جو شر و فتنہ پیدا کرتے ہیں ایسے عناصر کی روک تھام کے لیے اجلاس میں کام کیا جائے۔آئندہ روابط بڑھا کر یوم القدس کو مشترکہ طور پر بھرپور انداز سے ISO کی سربراہی میں حالات کے مطابق منایا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close