اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ بابوسر کے زخمیوں میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فی کس 50 ہزاروپے کی امدادی رقوم تقسیم

علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان کے مطابق گٹی داس بابو سرٹاپ بس حادثے کے زخمیوں میں فی کس 50 ہزاروپے تقسیم کر دیئے گئے

شیعت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان کے مطابق گٹی داس بابو سرٹاپ بس حادثے کے زخمیوں میں فی کس 50 ہزاروپے تقسیم کر دیئے گئے۔ اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی رکن شوری عالی ، مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیو ایم نثارفیضی اورمرکزی ڈپٹی میڈیا سیکریٹری مظاہر حسین شگری نے زخمیوں میں رقوم تقسیم کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصرعباس کی سانحہ بابوسربس حادثے کے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت اور نقد امدادکا اعلان

گزشتہ دنوں گٹی داس بابو سرٹاپ بس حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا جن کی عیادت کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی جانب سے زخمیوں کے لئے فی کس 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا تھا ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close