پاکستان

مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کیجانب سے عظیم الشان امریکہ مردہ باد ریلی کے انعقاد کا اعلان

ریلی کے انعقاد کے حوالے سے مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

شیعت نیوز :مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کی جانب سے عظیم الشان امریکہ مردہ باد ریلی کے انعقاد کے حوالے سے مذہبی و سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔عظیم الشان مردہ باد ریلی میں عوام کی ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد کی فضاء دو ہفتوں میں تیسری بار مردہ باد امریکا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

اطلاعات کے مطابق علامہ سید علی انور جعفری نے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل رحمان رضا،ضلعی رہنماء مولانا گل حسن مرتضوی،مولانا عمران دستی،یعقوب حسینی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام 24 جنوری بعد از نماز جمعہ قدم گاہ مولا علیؑ تا حیدرآباد پریس کلب عظیم الشان امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی اور اسلام آباد میں 9فروری کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے مرکزی اجتماعات کا اعلان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی انور جعفری نے کہا کہ ریلی کا مقصد خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے، ساری دنیا کے سامنے امریکہ کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہوچکا ہے، عالم اسلام کی سالمیت اور استحکام خطے سے امریکی نابودی سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی

علامہ سید علی انور جعفری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس کو نشانہ بنایا جانا اس حقیقت کو آشکار کر دیتا ہے کہ داعش سمیت دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کے پیچھے امریکہ کا سفاک اور مکروح وجود موجود ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close