کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

ایم ڈبلیوایم کی ناصران ولایت کانفرنس کی رابط مہم کا آغاز،شہید قائد کے فرزند و رفقاءکو دعوت دے دی گئی

دورہ پشاور کے موقع پر ضلع پشاور کی اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی جس میں آقائےارشاد علی، اقائے احسان اللہ، شہید قائد کے رفیق مظفر آخونزادہ شامل ہیں

شیعت نیوز: شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری فنانس آقائے اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ برادر ملک اقرار حسین نے ضلع ایبٹ آباد،ضلع ہری پور اور ضلع پشاور کے دورہ جات کئے۔ جہاں پر علامہ جہانزیب اور علامہ وحید کاظمی سے ملاقات ہوئی۔

دورہ پشاور کے موقع پر ضلع پشاور کی اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی جس میں آقائےارشاد علی، اقائے احسان اللہ، شہید قائد کے رفیق مظفر آخونزادہ شامل ہیں، مظفر آخونزادہ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کی گئی ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے مرکزی صدر آئی ایس او کو ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دےدی

اس دورہ کے موقع پر جامعہ شہید کے مدیر اعلیٰ اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی آقائے سید جوادی ہادی کا دعوت نامہ خصوصی طور پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وفد نے فرزند شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سید حسین الحسینی کو عظیم عوامی اجتماع 31ویں برسی شہید قائد (رہ) میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی جسے انہوں نےقبول کرلیا ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close