کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

نائیجیریا کے اسلامی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے پاکستانی دارالحکومت میں احتجاج

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ظلم دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو بیدار اور باضمیر انسان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کانائیجیریا کے معروف عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے ملک کے اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارالحکومت ،کشمیر گلگت بلتستان کراچی کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین کا نائیجریا حکومت سے شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ یواین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نائجیریا میں جاری غیر قانونی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہر ہ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے شروع ہو ا ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:نائیجیرین حکومت عالمی استکباری طاقتوں کے دباو ٔپر شیخ زکزاکی کو قتل کرنا چاہتی ہے، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ظلم دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو بیدار اور باضمیر انسان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہے نبی اکرم ص کے ماننے والوں پر کہیں بھی ظلم ہو تو دوسرے مسلمانوں کو فوری اس ظلم پر آواز بلند کرنا چاہئے ۔ نائجیریا کی حکومت نے لاکھو ں لوگوں کے قائد اور روحانی لیڈر کو بلاجوز قید کر رکھا اور ان کے چاہنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کو عالمی استعماری قوتوں کے اشارے پر سزا دی جار ہی ہے کیونکہ شیخ زکزکی نے سرزمین افریقہ پر دنیا کی استعماری اور جابر حکومتوں کے خلاف قیا ئم کیا عوام کو شعور اور آگہی دی ۔

مظاہرین سے اپنے خطاب میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم نثار علی فیضی نے کہا کہ شیخ زکزکی کی پر امن تحریک کو دبانے کی کوشش کی گئی شیخ زکزکی افریقی خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ان کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر حکومت نے بلاجوز ان کے ادارے پر حملہ بے گناہوں کا قتل عام کیا ۔ شیخ زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت قید میں ڈال دیا گیا چار سال گزر گئے لیکن اب تک حکومت نے اعلی عدالت کے فیصلے کے باوجود شیخ زکزکی کو آزاد نہیں کی جو کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے حکومت پاکستان بھی اس عظیم رہنما کی رھائی کہ لیے اپنا سیاسی و سفارتی کردار ادا کرے تاکہ نائیجیریا کہ عوام کو ظلم ا واستبداد کہ چنگل سے نجات مل سکے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:شیخ زکزاکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، قاسم شمسی

علامہ اکبر کاظمی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیمو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نائجیر یا میں جاری غیر انسانی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لے اقوام متحدہ کو شیخ زکزکی جوکہ ایک عالمی سطح کے مذہبی سکالر ہیں کی بلاجواز قید اور ان کے چاہنے والوں پر حکومتی مظالم پر نائجیرین حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے ۔ ہم عالمی استعماری قوتوں امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کے اشارے پر ہونے والے اس ظلم پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور شیخ زکزکی جوکہ قید میں اس وقت بیمارہیں ان کو عالمی قوانین کے مطابق علاج فوری رہاکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close