اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطین،کشمیر ، یمن اور دیگرممالک کے مظلوموں کی حمایت یوم القدس کا تقاضہ ہے،علامہ باقرعباس

مظاہرےکے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے۔ جن کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا ۔ مظاہرے میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک آبادی پر گرکرتباہ ، بھاری جانی نقصان کاخدشہ

مظاہرےکے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے استکباری قوتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقعہ پر امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقرعباس زیدی، علامہ باقرعباس زیدی ،علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری،علامہ غلام عباس کمیلی، علامہ ملک غلام عباس ودیگر رہنماؤں نے کہاکہ القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں اور جو مسلمان قبلہ اول پر طاغوتی قبضے سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے محض اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ان کے دل یہود ونصاریٰ کے لیے دھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کا یوم القدس کے موقع پر عالم اسلام کیلئےاہم پیغام

انہوں نے کہا کہ فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرنا ہم سب کی شرعی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔قدس سے ہماری روح ہماری سانس کا رشتہ ہے۔القدس پر مسلمانوں کا حق ایک اٹل حقیقت ہے جسے کوئی بھی باشعور انسان جھٹلا نہیں سکتا۔مسئلہ فلسطین پر خاموشی صیہونیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔مسلمانوں کے قبلہ اول پر صیہونیوں کے قبضے کے خلاف آج پوری دنیا میں آواز بکند ہو رہی ہے۔ کشمیر و فلسطین کا تنازع محض کسی زمین کے ٹکڑے کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ایک تاریخی حقیقت کو جھٹلانے اور نہتے مسلمانوں پر یہود و ہنود کی ظالمانہ کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ بننےکے لیے ہے۔عالم اسلام کو دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close