اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے اشرف جلالی کے خلاف کاروائی کی درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب کو جمع کرادی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ اشرف آصف جلالی ملعون کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

درخواست کی تائید میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے بیشتر اراکین کے دستخط بھی درخواست پر موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کر کے فرقہ وارایت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

در خواست میں کہا گیا ہے کہ دختر رسول ﷺ کے خلاف گستاخانہ کلمات کی ادائیگی توہین رسول ﷺ ہے۔ملک کے مختلف تھانوں میں اشرف جلالی کے خلاف شیعہ سنی محبان اہلبیت ع نے درخواستیں دے رکھی ہیں جبکہ لاہور سمن آباد تھانے میں اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے۔

گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے خلاف زہرا نقوی کی درخواست

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس شر پسند کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی کے خطبات، تقاریر اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس مکمل طور پر بند کئے جائیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے کر اس ملک کا امن بحال کیا گیا ہے۔ شر پسند عناصر ایک بار پھر فرقہ واریت کے ہتھیار سے ملک میں آگ لگاناچاہتے ہیں ۔ایسے ملک دشمنوں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ قومی امن کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ وطن عزیز میں باہمی اتحاد و یگانگت اور رواداری کے فروغ کے لیے ایسی شخصیات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جن کا اہداف قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close