اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے یوم مادر سیمینارکا لاہور چیمبرآف کامرس میں انعقاد، بیگم گورنر پنجاب کی شرکت

یاد رہے کہ چیمبر کامرس آف لاھور میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام منعقد ہوا،محترمہ حنا تقوی نے اراکین اسمبلی اور بیگم گورنر کے سامنے چند مطالبات پیش کیے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ایوان صنعت و تجارت لاہور میں یوم مادر کے سلسلے میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں بیگم گورنر پنجاب چودھری محمد سرور محترمہ پروین سرور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

لاہور ایوان صنعت و تجارت میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہر انقوی ،معروف اینکر عروج ناصر، سرور شجاع، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہورمحترمہ حنا تقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترمہ عظمٰی نقوی، شفا زہرا، عذرا بتول، زاہدہ طارق، دعا زہرا، سیدہ کوکب حنا، جبیں زہرا، سیدہ صباحت مشہدی، سمیعہ رضوی، لاہور چیمبر کی سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر نبیلہ انتظار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کا دیوبندی چیئرمین مولوی صلاح الدین گرفتار

سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہورمحترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ملاحظہ کرنے کے بعد صنف نازک سے تعلق رکھنے والی تمام ماؤں اور بہنوں کو چاہیئے کہ وہ خود کو نہ صرف زبانی کلامی حد تک سیرت زہراء سلام اللہ علیہا کا پیروکار نہ بنائیں بلکہ عملی میدان میں بھی سیرت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہونے کا ثبوت دیں۔

اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب پروین سرور کا کہنا تھا کہ دین ہمارے گھر سے شروع ہوتا ہے اور اس کی بہترین مثال رسول اللہ (ص) اور ان کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب خواتین کو ان کی سیرت پر عمل کرنا چاہیئے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وہ اپنی ماں کی دعاؤں سے یہاں تک پہنچی ہیں اور ماں باپ کی دعائیں انسان کو بہت اوپر لے جاتی ہیں اس لئے ہمیں ان کی دعائیں لینی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں قائم پاکستانی سفارخانہ زائرین کیلئےہنگامی بنیادوں پر خاطر خواہ انتظامات کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

یاد رہے کہ چیمبر کامرس آف لاھور میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام منعقد ہوا،محترمہ حنا تقوی نے اراکین اسمبلی اور بیگم گورنر کے سامنے چند مطالبات پیش کیے جس میں حکومت سے پہلا مطالبہ یہ کیا گیا کہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدة النساء العالمین حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کو ملکی سطح پر یوم مادر کے طور پر منایا جائے ، دوسرا مطالبہ عید مباھلہ گورنر ھاؤس میں منانے کی اجازت دی جائے اور تیسرا مطالبہ یہ پیش کیا گیا کہ جیسے حکومت کی جانب سے بسنت ختم کی گئی ہے اسی طرح ویلنٹائن جیسی بیہودہ ثقافت کے منانے پر پابندی عائد کی جائے۔

جس پر بیگم گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور نے ان مطالبات کو حکومت کے ذمہ داران تک پہنچانے کی یقین دھانی کروائی، کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی تمام اراکین نے بھرپور میزبانی کے فرائض سر انجام دیے اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے دعائیہ کلمات اور مہمانان و کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کانفرنس کا اختتام کیا۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close