اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے وفد کا دورہ نارروال ، پولیس گردی کی شکار مظلوم خواتین سے ملاقات

انھوں نے متاثرہ خواتین کو رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہیں اور واقعے کے خلاف ہر فارم پر آواز بلند کی ہے اور انصاف کی فراہمی تک کرتے رہیں گے

شیعیت نیوز: مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اورایم پی اے سیدہ زھرا نقوی کی خصوصی ھدایات پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد کا نارووال دورہ ، متاثرہ خواتین سے ملاقات نارووال میں پولیس کے جارحانہ تشدد کے واقعے میں متاثرہ خواتین سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ عرفا عباس نے وفد کے ہمراہ گلستان زھرا امامبارگاہ نارووال میں ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں:دشمن فرقہ واریت کے ذریعے سی پیک کے منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

پولیس کے خواتین پر تشدد اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے محترمہ عرفا عباس کا کہنا تھا کہ درندہ صفت پولیس افسر نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کرکے یزیدی فعل انجام دیا ہے اور پولیس کی وردی کو داغدار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک آزاد و خود مختار ریاست اور ایک مقبوضہ ریاست کے فرق کو ختم کر دیا ہے حکام بالا کو اس واقعے کا نوٹس لے کر مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی تاکہ ریاست مدینہ کے قیام کی عملی تصویر واضح ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی نصاب میں شہادت مولا علیؑ سے متعلق غلطی، شیعہ علماء کونسل کی کوششوں سے درست کروالی گئی

انھوں نے متاثرہ خواتین کو رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہیں اور واقعے کے خلاف ہر فارم پر آواز بلند کی ہے اور انصاف کی فراہمی تک کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر خواتین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے متاثرہ بچیوں میں کتب اور اسکارف بھی تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close