پاکستان

قمبر پیر حسین شاہ گستاخ رسول اکرم (ص) اور آل رسول ھے ، مولانا مقصود ڈومکی

حکومت اور ریاستی ادارے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرتےہوئے اس شرمناک انگیزی کو روکیں۔ مذکورہ شخص کی طرف سے مذھب اہل بیت ع کی توہین اور شیعیان علی علیہ السلام کے خلاف گھٹیا اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے قمبر کے پیر اور ان کے پیروکاروں کی جانب سے سیدالانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مولا علی مشکل کشاء علیہ السلام آل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ سیدالانبیاء اور اہل بیت رسول کی ذات گرامی کی تعظیم امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کا بنیادی فریضہ جسے بعض جاھل اور نادان لوگ نظر انداز کر رہے ہیں۔ ان جہلاء کی جانب سے جوانان جنت کے سردار نواسہ رسول حضرت امام حسین عالمقام علیہ السلام کی مسلسل توہین بھی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف کوئی سازش کو قبول نہیں کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نےکہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرتےہوئے اس شرمناک انگیزی کو روکیں۔ مذکورہ شخص کی طرف سے مذھب اہل بیت ع کی توہین اور شیعیان علی علیہ السلام کے خلاف گھٹیا اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہ گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close