اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور ملی یکجہتی کونسل کے تحت ملک گیررحمت اللعالمین وحدت کانفرنس4نومبرکو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ مسلمانوں کےلیے مرکز اتحاد اور طاقت کا منبع ہے جسے مضبوطی سے پکڑ کر امت مسلمہ ذلت سے نجات حاصل کر سکتی ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیررحمت اللعالمین وحدت کانفرنس کا انعقاد4نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء و مشائخ، دانشور اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اتحاد امت کے تقاضوں اور ضرورتوں کو واضح کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی یامین عبد اللہ پر حملہ،معاملہ سعودی خفیہ امدادی رقم کی تقسیم پر جھگڑا تھا جسے اورنگزیب فاروقی نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ناکام کوشش کی

انہوں نے کہا کہ رواداری اور عقائد کا احترام ہمارے دین کا بنیادی جُز اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں۔جو قوتیں مذہب کے نام پر نفاق کے بیج بو رہی ہیں وہ شیطانی طاقتوں کے آلہ کار اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔طاغوت و استکبار کو شکست دینے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش کا انکشاف

انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ مسلمانوں کےلیے مرکز اتحاد اور طاقت کا منبع ہے جسے مضبوطی سے پکڑ کر امت مسلمہ ذلت سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔رحمت اللعالمین کانفرنس کے ذریعےاخوت، اتحاد اور محبت کے ہیغام کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ ان قوتوں کو پنپنے نہیں دیں گے جو بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close