اہم ترین خبریںپاکستان

جی بی کے عوام ماضی کی طرح اس نئے آرڈر کو بھی مسترد کر دینگے، شیخ نیئر عباس مصطفوی

صوبائی حکومت آنے والے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کیلئے پبلک انٹرسٹ سے ہٹ کر ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی آرڈر گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ عوام ماضی کی طرح نئے آرڈر کو بھی مسترد کر دینگے۔ جی بی کی متنازعہ حیثیت کے تناظر میں تمام تر بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت آنے والے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کیلئے پبلک انٹرسٹ سے ہٹ کر ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید امجد صابری اور امام بارگاہ پر حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشگردوں کی شناخت

چیف سیکرٹری عوامی مفاد کے منصوبوں کو یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے سامنے بے بس نظر رہا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور آرڈر جاری کرنے کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جی بی کے عوام ماضی کی طرح اس نئے آرڈر کو بھی مسترد کر دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی تقسیم کے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی غیرت ختم ہوچکی ہے،علامہ رضی جعفرنقوی

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جی بی کو متنازعہ خطے کے تمام تر بنیادی حقوق دیئے جائیں اور یہاں کے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلے وفاق کے حق میں بہتر ہونگے۔ جی بی کے عوام نے جن جذبات اور خلوص سے اس خطے کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا وفاقی حکمرانوں نے ہمارے جذبات اور خلوص کو ٹھکرا دیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور جی بی کے عوام کو مطمئن کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close