اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایم ڈبلیوایم

انہوں نے کہاکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہمارے دیگر معتدل علما و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ نے پابندی فوری ہٹائی جائے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری اور کوآرڈینیٹر عزاداری سیل سندھ سید علی حسین نقوی کی ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس ،یم ڈبلیوایم کی جانب سے شیعہ علماء و ذاکرین پر سندھ حکومت کی پابندی کی مذمت، شہر بھر میں گندگی، ٹوٹی سڑکوں اور بلدیاتی مسائل اور صوبائی وشہری حکومت کی نااہلی پر شدید غم وغصے کا اظہار،اس موقع پر مولانا غلام محمد فاضلی ، مولانا موسی علی، احسن عباس رضوی، عارف زیدی، شعیب رضا، ممتاز مہدی، قائم رضا نیاز کاچو،رضا حیدر سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے شیعہ علماء کرام و زاکرین پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہیں۔محب وطن علماء کرام پر دہشتگردی کے دفعات لگا کر پابندی لگانا کالا قانون ہے۔سندھ حکومت علامہ شہنشاہ حسین نقوی سمیت دیگر علماء سے بھی پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، شیعہ عزاداروں کا شیعہ علماء پر پابندی کیخلاف ردعمل

انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی جانب سے علماء کو تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سندھ محمد عثمان چاچڑ کو فوری برطرف کیا جائے۔اہل تشیع علماء کرام نے ہمیشہ وحدت و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہمارے دیگر معتدل علما و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ نے پابندی فوری ہٹائی جائے۔سندھ حکومت مختلف اضلاع میں محرم الحرام کے انتظامی معاملات میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی نے چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کی برطرفی تک مجلس عزا سے خطاب نہ کرنے کا اعلان کردیا

ان کاکہناتھاکہ ملیر میں مرکزی امام بارگاہوں کے اطراف میں سفائی ستھرائی سمیت سوریج کے سنگین مسائل ہیں۔ملیر مرکزی امام بارگاہ روڈ سمیت جلوس عزاء کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کام نہیں کیا گیا۔ملیر میں گزشتہ چھ ماہ سے سے جاری سوریج کا کام اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عزادارن کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ملیر اور کورنگی سمیت ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے فنڈز کا کہاں استعمال کیا؟ ۔وزیر اعلی سندھ ملیر انتظامیہ کی نا اہلی کا فوری نوٹس لیں۔میئر کراچی بھی سندھ حکومت پر ملبہ ڈال کر جان چھڑا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close