پاکستان

ملکی سیاست میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان فلاح پارٹی اپنا اہم کردار ادا کریں گی

قاضی عتیق الرحمن نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مجلس وحدت مسلمین کا اہم کردار ہے اور شہید علامہ عارف الحسینی کی امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔

شیعت نیوز: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ آمد کے موقع پر صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، کراچی ڈویژن کے علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن ، میر تقی ظفر، رضوان علی و دیگر ارکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیریت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا بنیادی سبب برداشت، تحمل اور رواداری کا فقدان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

قاضی عتیق الرحمن نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مجلس وحدت مسلمین کا اہم کردار ہے اور شہید علامہ عارف الحسینی کی امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر اور فلسطین میں جارحیت بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،علامہ ساجد نقوی

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن سے سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نہج البلاغہ کی پہلی منفرد اشاعت کی تقریب رونمائی کا انعقاد

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان فلاح پارٹی میں سیاسی و مذہبی طور پر کافی باتیں مشترک ہیں انشاءاللہ مستقبل میں بھی ملکی سیاست میں PFP اور MWM اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن عناصر سندھ میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔علامہ رضا محمد سعیدی

اس موقع پاکستان فلاح پارٹی کے وفد میں صوبائی صدر سندھ رمضان مغل ایڈووکیٹ ، کراچی کے صدر شکیل الدين صدیقی اور جنرل سیکرٹری جیند منشی شامل تھے آخر میں شہدائے پاکستان ، کشمیر ، فلسطین کیلئے دعا کی گئی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close