اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم وفدکی پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی سے ملاقات ،پیرآف گولڑہ شریف کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

ملاقات میں پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی مرحوم کے صاحبزادے پیر معین الحق گیلانی سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے

شیعیت نیوز: پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے۔ان کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف میں پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کالعدم جماعتوں کا احتجاج اور شیعہ کافر کےنعرے ناجائز و غیر قانونی ہیں، سینیٹر رحمٰن ملک

انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اولیا اکرام و مشائخ عظام کی شب روز کی انتھک کوششوں اور ان کے پر امن کردار کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملا آج بھی پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال مذہبی انتہا پسندی کا راستہ روکنے کے لئے ہمیں انہی اولیا اللہ کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے باہمی اتحاد بھائی چارہ اور محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شیعہ سنی فسادات اور قتل وغارت کس کی سازش تھی؟؟شیخ شید کا چشم کشاانکشاف

ملاقات میں پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی مرحوم کے صاحبزادے پیر معین الحق گیلانی سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نثار فیضی اور علامہ اقبال بہشتی شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close