اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے قائدین کی گورنر گلگت بلتستان کے ساتھ بڑی بیٹھک

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ووفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروبار بند نہیں کرینگے،وزیر اعظم کا اعلان

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے پر امن و شفاف بنانے اور آئندہ ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی صوبائی خودمختاری کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتم النبینؐ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے مشترکات پر عمل پیرا ہوکر مثالی اسلامی معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنانا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close