اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر قائدین اربعین امام حسین ؑپاکستان میں کرینگے

تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے اربعین امام حسین ؑ میں شرکت کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین سمیت 1500 زائرین کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: عراقی حکومت کی جانب سے ویزہ پالیسی کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر قائدین کے عراقی ویزے حاصل ہوجانے کے باوجود ایم ڈبلیوایم قائدین نے اربعین امام حسین ؑ پر کربلا نا جانے اور پاکستان کے تاریخی اربعین امام حسینؑ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے اربعین امام حسین ؑ میں شرکت کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین سمیت 1500 زائرین کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن، اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف اتحاد پر متفق،آئندہ چند روز میں اعلان متوقع

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر تمام قائدین نے اس برس اربعین امام حسین ؑ پر مشی میں شرکت کیلئے عراق نا جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کےمطابق ایم ڈبلیوایم قائدین نے اس سال حالات کے پیش نظر پاکستان کے تاریخی اربعین امام حسین ؑ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے اور اسے واجب تر سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کابہترین سپوت ظہیر الدین بابر۔۔۔۔جبری گمشدگی کے اذیت ناک4برس

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری دیگر مرکزی وصوبائی قائدین سمیت پاکستان سمیت دنیا بھر سے جمع ہونے والے کارکنان اور عہدیداران کے ہمراہ گزشتہ کئی برس سے اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر نجف تا کربلا مشی میں خصوصی طور پر شرکت کرتے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close