اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک بھرمیں راشن کی تقسیم اور دیگر رفاہی سرگرمیاں جاری

جبکہ ملتان،ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف شہروں میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران کی جانب سے مساجد وامام بارگاہوں سمیت اہل سنت کی مساجد میں اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کا قیام عمل میں لاکرکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث پریشان حال شہریوں کو راشن بیگز کی فراہمی ، شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگہی مہم، ماسک کی تقسیم،ہاتھ دہلوانے کی ترغیب ،مساجد وامام بارگاہوں میں اسپرے مہم اور ملک بھرمیں قائم قرنطینہ سینٹرزمیں زائرین کیلئے سرگرمیوں کو مزید تیز کردیاہے اور اس سلسلے میں اہم کردار اداکررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مقابلے میں سعودی پائلٹوں کو رہاکرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصار اللہ

تفصیلات کے مطابق سید ناصرعباس شیرازی کی زیر نگرانی المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کی جانب سے کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ ، علی پور، شکاپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان ،ملتان سمیت مختلف شہروں کے متاثرہ شہریوں میں راشن بیگز کی تقسیم کی جارہی ہے، اب تک 50لاکھ روپے سے زائد کے راشن بلاتفریق تقسیم کیئے جاچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے فرانس سے بغیر بارڈرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم 48بستروں کے اسپتال سمیت کیوں واپس کی؟

سکھر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد میں قائم قرنطینہ سینٹرزمیں موجود زائرین اور مسافروں کو مشکلات کے اذالے کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ریلیف کیمپس گذشتے دو ہفتے سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں سے کھانے پینے کی اشیاء، ادوایات، بچوں کے کھلونے ،پانی، جوس اور دیگر اشیائے ضروریہ وافرمقدار میں فراہم کی جارہی ہیں ۔ اب تک کئی لاکھ روپے کی امدادی اشیاء قرنطینہ سینٹرزمیں موجود زائرین میں تقسیم کی جاچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں 100زائرین حکومتی توجہ کے منتظر،ویزے کی معیاد ختم ہونے کے قریب

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گلگت، بلتستان، ملتان، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں ہینڈ میڈفیس ماسک ہزاروں کی تعدادمیں تیار کرکے عوامی مقامات پر تقسیم کیئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ صحت سکردو اور محکمہ پولیس کو بھی یہ ماسک بڑی تعدادمیں عطیہ کیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ناصرشیرازی کی سربراہی میں المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان

جبکہ ملتان،ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف شہروں میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران کی جانب سے مساجد وامام بارگاہوں سمیت اہل سنت کی مساجد میں اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا، جبکہ عوامی مقامات پر سینیٹائزرسے ہاتھ دہلواکر شہریوں کو باربار ہاتھ دھونے کی ترغیب بھی دی گئی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close