اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھرمیں میلاد النبیؐ کے جلوسوں کااستقبال،سبیلیں لگائی گئیں

ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے نعت خوانی میں بھرپور حصہ لیا اور انعامات بھی حاصل کیے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مختلف صوبائی دفاتر پر چراغاں بھی کیا گیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے میلاد کے جلوسوں اور نعتیہ محفلوں میں شرکت کی۔ مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گے اور شرکاء کی پانی و دودھ کی سبیلوں اور لنگر سے تواضح کی گئی ۔شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار پر مختلف سٹیجوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بصیرت و دانش کے بہترین مظاہرے پر داد دی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے نعت خوانی میں بھرپور حصہ لیا اور انعامات بھی حاصل کیے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مختلف صوبائی دفاتر پر چراغاں بھی کیا گیا اور محافل کا انعقاد ہوا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف مضبوط ہتھیار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یار سعودی عرب کی پاکستان کے خلاف نئی سازش، کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کے نقشے سے علیحدہ کردیا

رہنماؤں نے کہا کہ تمام مشکلات کا حل سیرت طیبہ پر عمل میں مضمر ہے۔ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی تعلیمات پر عمل زندگی کےہر شعبے میں کامیابی کی ضمانت ہے۔شیعہ سنی وحدت کا جو اظہار آج پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے اس پائیدار بنیادوں پر قائم رکھنا ہو گا۔وطن عزیز کا استحکام اور قومی امن کے لیے رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارہ ازحد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیریت کو شکست، شیعہ مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺکے جلوسوں میں سبیلوں کا اہتمام

جو طاقتیں مذہبی نفاق کے لیے سرگرم ہیں ان کا مقصد بھائی کو بھائی سے لڑا کر ملک و قوم کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔ عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر ہم سب اہل ایمان تجدید عہد کرتے ہیں کہ باہمی اخوت و اتحاد کے یہ احساسات و جذبات ہمیشہ اسی طرح قائم رہیں گے اور اتحاد کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close