اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جنوبی پنجاب بھر میں ایس او پیز کے تحت القدس ریلیاں نکالی گئیں

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان،مطفرگڑھ،ڈیرہ غازیخان،لیہ،بھکر، علی پور بہاولپور اور رحیم یار خان میں نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ملتان میں مرکزی ریلی تحریک آزادی القدس کے پلیٹ فارم سے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی میں علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء نے ماسک پہن کر شرکت کی، ریلی کے دوران سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا گیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما علی اشتر نے خطاب کیا۔ ریلی میں علامہ قاضی نادر علوی، شہریا رحیدر، مولانا وسیم معصومی، مولانا اعجاز بہشتی، مولانا عمران ظفر، مولانا صابر بلوچ، مولانا سید علی حسنین مولانا فرمان علی روحانی اور دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک آزادی القدس کے تحت کراچی میں بائیک اور کار ریلی، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، بہاولپور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یوم القدس کے حوالے سے نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے فرید گیٹ تک القدس ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اظہر حسین نقوی نے کی۔ ریلی میں دیگر ملی تنظیموں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ علی پور میں نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد سے القدس ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین،کشمیر ، یمن اور دیگرممالک کے مظلوموں کی حمایت یوم القدس کا تقاضہ ہے،علامہ باقرعباس

ریلی کے شرکاء نے امریکہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ بھکر میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے القدس ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جھنگ موڑ پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کی قیادت مزمل حسین اور ملاز حسین خان نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی، کشمیری اور فلسطینی پرچم اُٹھارکھے تھے۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ، لیہ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازیخان میں بھی القدس ریلیاں نکالی گئیں۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close