اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے نتائج پوری دنیا کےلئے بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں، ایم ڈبلیوایم

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی بقا وسالمیت کےلئے پوری دنیا کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر شیرازی اور مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی کو اسرائیلی جنگی طیاروں کے ذریعے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے روزانہ متعدد شہری ظلم وبربریت کا نشانہ بن رہے ہیں ۔فلسطین میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر عالمی طاقتوں کی خاموشی، بے حسی کی افسوسناک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سازشیں ناکام جنرل قمر باجوہ کی پاک فوج کی سپہ سالاری کی مدت میں توسیع ھوگئی

رہنماؤں نے کہاکہ اسرائیلی افواج مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی بدترین تاریخ رقم کرنے میں مصروف ہے۔اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے نتائج پوری دنیا کےلئے بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں ۔عالمی قوتوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو اس بربریت سے روکیں۔فلسطین پر شب خون مارنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اگر اس آگ پر قابو نہ پایا گیا تو یہ اور بہت سارے دامنوں سے لپٹ جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی ڈویژن کاتین روزہ 40واں کنونشن کل سےشروع ہوگا، میثم زیدی

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت آج پوری دنیا میں مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عالم اسلام کے مسائل سے اقوام عالم کی دانستہ چشم پوشی عالمی امن کےلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی بقا وسالمیت کےلئے پوری دنیا کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام کے مقابلے میں عالم کفر متحد ہو چکا ہے۔طاغوتی طاقتوں کو سرنگوں کرنے کےلئے عالم اسلام کا باہم ہونا ناگزیر اور بنیادی شرط ہے۔امت مسلمہ کو اپنے افکار ونظریات کا دفاع کرنے کےلئے بابصیرت اور پُرحکمت کردار ادا کرنا ہو گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close