اہم ترین خبریںپاکستان

یوم انہدام جنت البقیع پر ایم ڈبلیوایم اور ایس یوسی کے تحت ٹھٹھہ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد

آئمہ اہل البیت ؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ آل رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ جلد دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل ٹھٹھہ کے زیر اہتمام آل سعود کے مظالم کے خلاف یوم انہدام جنت البقيع ریلی شاھ نجف امام بارگاھ تا پریس کلب ٹھٹھہ تک نکالی گئی جہاں آل سعود کے مظالم پر احتجاج کیا گیا، بعد میں ریلی قدم گاہ مولا علی علیہ السلام پے اختتام ہوا جہاں مجلس عزا ہوئی جس سےعلامہ سید شبیہ الرضا زیدی نےخطاب کیا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتےہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے رہنما ڈاکٹر عبدالحسین شاہ نے کہا ہے کہ مدینہ طیبہ کے جنت البقیع اور مکہ معظمہ کے جنت المعلیٰ میں واقع اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کو منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غمزدہ کردیا گیا، آئمہ اہل البیت ؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ آل رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ جلد دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:جنت البقیع مسمار کرنے والے آل سعود کا زوال شروع ہوچکا، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں ۴۴۳۱ ھ میں آٹھ شوال کے دن جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات منہدم کرکے عالم اسلام کو سوگوار کیا گیا۔جنت البقیع میں چار آئمہ اہلبیت ؑ اور دس ہزار صحابہ کرام ؓ مدفون ہیں۔ یوم انہدام جنت البقیع کو ہم اس ظلم و بربریت کے خلاف یوم سوگ اور یوم احتجاج کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔

احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما سید جاوید شاہ، علامہ سید شبیہ الرضا زیدی، مجلس وحدت مسلمین کے برادر ارشاد حسین کھتری، خلیل کھتری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید قاسم شاہ بھی موجود تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close