پاکستان کی اہم خبریں

جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو دوبارہ ملی یکجہتی کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا

اجلاس میں شیعہ علما کونسل، جمعیت علمائے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، البصیرہ کے رہنماؤں سمیت کونسل میں شامل جماعتوں کے نمائندہ افراد شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے مختلف مسالک کی مذہبی جماعتوں اور اداروں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو دوبارہ ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن فرقہ واریت کے ذریعے سی پیک کے منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کےاجلاس میں شیعہ علما کونسل، جمعیت علمائے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، البصیرہ کے رہنماؤں سمیت کونسل میں شامل جماعتوں کے نمائندہ افراد شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی وزیر اعظم کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا مطالبہ

جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر الوری کو دوبارہ ملی یکجہتی کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر سراج الحق، مولانا احمد اقبال رضوی، لیاقت بلوچ، ثاقب اکبر، مولانا عارف واحدی سمیت رہنما شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close