اہم ترین خبریںپاکستان

موجودہ حالات میں ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کو سب سے بڑا نقصان فرقہ واریت دے سکتی ہے، اس دور میں بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کام کرنا جہاں اسلام کی خدمت ہے، وہیں وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے اشد ضروری ہے۔

شیعیت نیوز: مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی نے لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ہیں، ان حالات میں جو لوگ ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کی فضا قائم کر رہے ہیں، توہین اور تکفیر کر رہے ہیں، وہ اسلام کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی بڑی خیانت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کو سب سے بڑا نقصان فرقہ واریت دے سکتی ہے، اس دور میں بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کام کرنا جہاں اسلام کی خدمت ہے، وہیں وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے اشد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم ڈی آئی خان کے 3 رہنماؤں سمیت دیگرتین افراد کو ایم پی او کےتحت جیل بھیجنا بدنیتی اور متعصبانہ کاروائی ہے،علامہ وحید کاظمی

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کو چاہیئے کہ اہلبیت اطہار (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کرنیوالے شرپسند عناصر کے مقابلے میں ایک ہو کر کھڑے ہو جائیں، پاکستان کے دشمنوں کے سازشوں کو پاؤں تلے روند کر اور ان کی ناپاک آرزو کو خاک میں ملا کر ہاتھوں میں ہاتھ دے کر آپس میں لڑنے کی بجائے امت واحدہ کے قرآنی تصور کو اپنے اتحاد کیساتھ عملی طور پر اُجاگر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 10روز میں شہید ملک علمدارحسین کےقاتل گرفتارنا ہوئے توکفن پوش احتجاج ہوگا، علامہ اسدی

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسی طرح پاکستان کی سرزمین پر ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دینا اور اہلبیت اطہار (ع) کے قاتل یزید ملعون کو زندہ باد کہنا پاکستان کے بنیادی مقصد سے انحراف ہے، حکومت اور ریاست اس کا فوری نوٹس لے۔ اجلاس کے آخر میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے، فرقہ واریت کے خاتمے، عرب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف اور کشمیر و فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک اہم اعلامیہ جاری ہوا، جس میں حضور اکرم (ص) کی بیٹی صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزھرا علیھا السلام کی توہین کرنے اور صحابہ کرام کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close