اہم ترین خبریںپاکستان

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا دورہ ایران مکمل،آیت اللہ خامنہ ای کےنائب اور وزیرخارجہ سے ملاقات

شیعت نیوز: ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا دورہ ایران مکمل، آیت اللہ خامنہ ای کےنائب اور وزیرخارجہ سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے تہران اور قم میں پاکستانی طلبہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن پورے عالم اسلام کا دشمن ہے، مسلم ممالک کے پاس قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور انسانی وسائل بیش بہا ہیں۔ باہم فساد، نفرتوں اور مفادات کے ٹکراو کی وجہ سے مسلم عوام پس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ عالم اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن ہے، اے پی سی،جعفریہ الائنس پاکستان کا اعلان

انہوں نے کہاکہ ملت اسلامیہ کو رسوائی اور خواری کا سامناہے۔ عظمت رفتہ پانے اور عالمی محاذ پر مسلم ممالک کے وقار کی بحالی کے لیے اتحاد امت اور امریکی استعمار کی ترجیحات طے کرلیں اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے کمر بستہ ہو جائیں تو عالم اسلام جنگ، فساد، نفرتوں اور وسائل پر دشمن کی ڈاکہ زنی سے بچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شہیدقاسم سلیمانی کے قاتل ٹرمپ سے ملاقات ،جلد دورہ پاکستان متوقع

ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تہران، مشہد، قم سمیت دورہ ایران مکمل کر لیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے نائب اول آیت اللہ قمی، ایرانی پارلیمنٹ میں وزیرخارجہ جواد ظریف، پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی اور بین المذاہب اسلامی انٹرنیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف مسلم یونیورسٹی پروفیسرز، تھنک ٹینک کے راونڈ ٹیبل میں ملاقاتیں اور مزار امام خمینی پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رجب طیب اردوغان کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، ترک میڈیا

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا مل کر ایران سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بحال کرائیں۔ ملائیشیا کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے عدم شرکت کا غلط فیصلہ کیا۔ اب سربراہی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرائی جائے۔ کشمیر، فلسطین، افغانستان کے مسائل کا حل عالم اسلام کی گردن پر قرض ہے۔ امریکہ افغانستان اور عراق میں ذلت اور شکست سے دوچار ہے، مسلم عوام بیدار ہوگئے ہیں۔ امریکہ کو عالم اسلام پر سیاسی اور دفاعی مداخلت ختم کرنا ہوگی۔ وفد میں علامہ عارف حسین واحدی، سید صفدر گیلانی، مقصود احمد سلفی، رضیت بااللہ، طاہر حبیب نقشبندی، سید ناصر شیرازی اور ثاقب اکبر شامل ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close