اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس میں جبل العرمہ مقام پر اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر حملہ، 134 فلسطینی زخمی

شیعت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل العرمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کی ایک احتجاجی ریلی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 134 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی طبی امدادی ادارے ’’ہلال احمر‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 134 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کا کریک ڈاؤن، احتجاج کرنے والے 20 سے زائدفلسطینی گرفتار

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے بیتا قصبے اور جبل العرمہ میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے احتجاجی ریلی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک شہری کمر میں گولی لگنے سےشدید زخمی ہوگیا۔ تین فلسطینیوں کے سروں پر آنسوگیس کے گولے لگے جب کی متعدد فلسطینیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی خطرے اور دھمکیوں کے باوجود لبنانی صدر کا تیل نکالنے کا اعلان

اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی آنسوگیس شیلنگ سے 76 فلسطینی زخمی ہوئے جب کی ربڑ کی دھاتی گولیوں سے 53 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے 16 فلسطینی بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بیتا اور جبل العرمہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close