اہم ترین خبریںپاکستان

منافع خور عناصر اورموقعہ پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں،علامہ احمد اقبال

ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی جو امتحان کی اس گھڑی میں عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے میں مصروف ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ملک میں اشیا ئے خورد و نوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خریداری کے مراکز میں آٹا اور صابن سمیت گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء کی عدم دستیابی کی اطلاعات سے لگتا ہے کہ منافع خور عناصر اورموقعہ پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

انہوں نے کہا آفات ناگہانی اور مشکل حالات کا مقابلہ جرات،حوصلے اور ایثار کے جذبے سے کرنا زندہ قوموں کا شعار ہے۔ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی جو امتحان کی اس گھڑی میں عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

انہوں نے کہا کہ تھوک و پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اشیا ء فروخت کرتے وقت ذخیرہ اندوزوں سے محتاط رہیں تاکہ گھریلو صارفین کے روپ میں وہ اشیا ئےخوردونوش کی غیر معمولی مقدار حاصل نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی صدر آئی ایس او کا تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان،زائرین کی حالت پر اظہارتشویش

انہوں نے کہا کرونا وائرس حکومت کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی ذمہ دارنہ طرز عمل کا تقاضہ کرتا ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں اور ایسے مذموم عناصر سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ان ہنگامی حالات میں حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی تدابیر پر سختی سے عمل اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close