اہم ترین خبریںایران

شہید سلیمانیؒ ورفقاءکی اجتماعی نماز جنازہ میں آیت اللہ خامنہ ای کی وہ دعا جس نے ہر آنکھ اشکبار کردی

رہبر معظم کی جانب سے اس درد ناک دعا کی تلاوت کے بعد پوری دنیا میں ان کے کروڑوں چاہنے والوں کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

شیعت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شہید سردار قاسم سلمانی، شہید ابومہدی المہندس اور دیگر مجاہدین کی اسلام کی اجتماعی نمازجنازہ ادا کی تو انہوں نے جو آخری تکبیر تلاوت کی اس نے خود رہبر انقلاب اور تمام نماز جنازہ میں شریک لاکھوں نمازیوں اور دنیا بھر میں براہ راست دیکھنے والوں کو بے ساختہ شدید گریہ پر مجبور کردیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

رہبر کی طرف سے سردار شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کے جنازے پرپڑھی گئی آخری تکبیر کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب سے امریکی صدر کےسرکی قیمت کا اعلان کردیا گیا 

🔹 اللّهُمَّ انّ هولاء المُسَجّون قُدّامَنٰا عبادک ‌‎ ‌‏وَابْنُ عبادک وَابْنُ امائک نَزَلَوا بِکَ وَاَنْتَ خَیْرُ مَنْزُولٍ بِهِ
[خداوندا یہ کفن میں لپٹے جو ہمارے سامنے ہیں تیرے بندے ہیں اور تیرے بندوں اور کنیزوں کے بیٹے ہیں ۔ یہ تیری بارگاہ میں پہنچے ہیں اور تو بہترین ذات ہے جس کے پاس پہنچے ہیں .]

🔹اللهُمَ انهم مُحتاجون اِلی رَحمَتک و انتَ غَنی عَن تعذیب عِبادک
[خداوندا وہ تیری رحمت کے محتاج ہیں اور تو اپنے بندوں پر عذاب کرنے سے بے نیاز ہے.]

🔹اللّٰهُمَّ إِنْ كانَوا مُحْسِنین فَزِدْ فِي إِحْسانِهِم وَ إِنْ كانَوا مُسِيئین فَتَجَاوَزْ عَنْهُم.
[خداوند اگر تیرے نیک بندے تھے تو ان کی نیکیوں میں اضافہ فرما اور اگر گناہگار تھے تو ان کے گناہوں سے درگذر فرما

🔹اللّٰهُمَّ إِنَّا لَانَعْلَمُ مِنْهم إِلّا خَيْراً وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهم مِنَّا
[خداوندا ہم ان کی نیکیوں کے علاوہ نہیں جانتے اور ان کے حال سےتیری ذات ہم سے زیادہ جانتی ہے]

🔹اللُهم صَلِّ عَلی مُحمد و آل مُحمدِ اللهُم ادخلهُم فی رَحمتک و رِضوانک

[خداوندا محمد و آل محمد پر درود فرما اور انہیں اپنی رحمت اور رضوان میں داخل فرما

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کسی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کے عہد سے ہرگز یوٹرن نہ لیں، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

🔹 اللهُم اِنک توفیتهُم مُتلطخین بِدمائهم فِی سَبیل رضاک مُستشَهدین بَینَ ایدیهِم مُخلصین فِی ذلک لوَجهکَ الکَریم
[خداوندا آپ نے اس حال میں ان کی روح قبض فرمائی کہ تیری رضا کی راہ میں اپنے خون میں لت پت تھے اور تیرے سامنے شہید ہوئے تیری ذات کےلیے اے کریم پروردگار تیری راہ میں مخلص تھے .]

🔹 اللهُم فاعلِ دَرجاتِهم و احشُرهُم مَعَ مُحمدِ و آله الطاهرینَ و الحقنا بِهم و ارزُقنا الشَهادة فی سَبیلک یا مولای
[خداوندا پس ان کے درجات بلند فرما اور انہیں محمد و آل محمد کے ساتھ محشور فرما اور ہمیں بھی ان کے ساتھ ملحق فرما اور پروردگارا اپنی راہ میں شھادت کی موت کو ہمارے لیے بھی نصیب فرما .]

🔹الحَمدُ اللهِ الذی اکرم المُستشهدینَ فی سَبیله . اَلحمدُ لله الذی رزقنا الشهادة فی سَبیله. اَلحمدُ للهِ الذی رزقنا الجَهاد فی سَبیلِ الاِسلام.
[حمد اس خدا کی جس نے اپنی راہ میں شہید ہونے والوں کو کرامت بخشی ۔حمد اس خدا کی جس نے اپنی راہ میں شھادت اور راہ اسلام میں جھاد کو ہماری روزی قرار دیا .]

رہبر معظم کی جانب سے اس درد ناک دعا کی تلاوت کے بعد پوری دنیا میں ان کے کروڑوں چاہنے والوں کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: ۱۲۰علمائے کرام، مشائخِ عظام، مفتیانِ دین کاحکومت سے امریکا کی کسی صورت حمایت نا کرنے کا مطالبہ

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close