اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان صاحب! ریاست مدینہ بنانی ہے تو نارووال میں خواتین عزاداروں پرحملے میں ملوث پولیس حکام کو فوری سزادو

تفصیلات کے مطابق عزاداروں کے گھروں پر حملہ اور خواتین،بچوں،مردوں کو بدترین تشدد کے بعد اغوا کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال طاہر ریاض چیمہ ابھی تک معطل نہیں ہوا

شیعیت نیوز: عثمان بزدار اگر پنجاب پولیس میں ابن زیاد کے ہرکاروں کو لگام نہیں ڈال سکتے تو استعفی دے دو۔ایس ایچ اونارووال نےڈی پی اونارووال کی پشت پناہی پرجلوس نواسہ رسول امام حسین ع میں شرکت کرنے پر خواتین پر دست درازی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا،ان ملعونوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ریاست مدینہ کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار بتائیں کس مذہب میں خواتین پر دست درازی اور معصوم پچوں پر وحشیانہ تشدد کی اجازت ہے۔اگر ریاست مدینہ بنانا چاہتےہو تو ملعون ڈی پی اونارووال اور ایس ایچ اونارووال کو فی الفور سزا دو۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم سپاہ صحابہ کے مفتی سمیع الحق پر اغلام بازی کے سبب حملہ، فرقہ وارانہ رنگ دینےکی اورنگزیب فاروقی ملعون کی سازش ناکام

تفصیلات کے مطابق عزاداروں کے گھروں پر حملہ اور خواتین،بچوں،مردوں کو بدترین تشدد کے بعد اغوا کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال طاہر ریاض چیمہ ابھی تک معطل نہیں ہوا۔ تا حال 8 بے گناہ شیعہ عزادار اسیر ہیں۔ تاہم خواتین میں سے کوئی اسیر نہیں۔ عزاداروں پر تشدد کے حوالے سےانکوائری کمیٹی کے انکشافات کے باوجود ڈی پی او نے متعصب ایس ایچ او کی پشت پناہی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی میٹنگ اور افہام و تفہیم سے گریز کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کامقصدداعش کوپاکستان ودیگرہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال کرکےغیرمستحکم کرنا ہے،رحمان ملک

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے دیگر ہنماؤں کے ہمراہ نارووال پہنچ کر متاثرہ عزادارخاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی اسلام آباد میں پرجھوم پریس کانفرنس میں بھی نارووال میں پویس گردی کی بدترین کارروائی اور خواتین عزاداروں پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے ذمہ دار عناصرکے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close