اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب کی یزیدی پولیس کا جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت پر نارووال کی عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے قانون کو پیروں تلے روندتے ہوئےچادر وچار دیواری کو پامال کیا اور خواتین عزداروں کو بغیر کسی لیڈی پولیس اہلکار کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور پولیس موبائلوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

شیعیت نیوز: پنجاب پولیس میں شامل یزیدی اہلکاروں نے کوفی اور شامی افواج کی یاد تازہ کردی ، جلوس چہلم نواسہ رسول ؐ میں شرکت کے جرم میں تھانہ سٹی نارووال کے ایس ایچ او نے عمربن سعدکے کردار ادا کرتے ہوئے 7عزادارشریف زادیوں اور15مرد عزاداروں کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

یزیدی پولیس اہلکاروں نے خواتین عزاداروں کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے گھروں سے گرفتار کیا،خواتین عزاداروں سمیت6سےزائد معصوم بچوں پر بھی بہیمانہ تشدد،6خواتین عزادار تاحال لاپتہ،متعصب ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد اور شیعہ دشمن ایس ایچ او کےظلم سے نجات کیلئےمتاثرہ شیعہ خواتین عزاداروں کا پنجاب رینجرز سے تحفظ دینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: اگر عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹنے سے فرصت مل جائے تو ایک نظرالقائدہ کی حامی پروفیسر نگار سجاد پربھی ڈال لیں

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے نئے پاکستان میں بھی نوازشریف کے پرانے پاکستان کی پولیس عزاداران امام حسینؑ پرظلم وستم کے پہاڑتوڑنے سے باز ناآئی ،شیعہ دشمن ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال تاثیر ریاض چیمہ نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کی ایماء پر محلہ محمدپورہ میں رہائش پزیرشیعہ عزادارخاندانوں پر دھاوابول دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے قانون کو پیروں تلے روندتے ہوئےچادر وچار دیواری کو پامال کیا اور خواتین عزداروں کو بغیر کسی لیڈی پولیس اہلکار کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور پولیس موبائلوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔متعصب پولیس ایس ایچ او نے 20خواتین عزاداروں پر بلاجواز مقدمہ درج کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ عزادار خاندان نے وکیلوں کی مدد سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شیعہ دشمن ایس ایچ او تاثیر ریاض چیمہ نے ہمیں فقط مکتب اہل بیت ؑ کا پیروکار ہونے کے جرم میں نشانہ بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو عزاداران حسینی ؑ پر درج بلاجواز مقدمات کے خاتمے کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم

متاثرہ خواتین نے ونگ کمانڈر پنجاب رینجرز نارووال سے اپیل کی ہے وہ انہیں نارووال کے متعصب پولیس حکام کے ظلم سے نجات دلائی جائے اور ہمیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ نارووال میں خواتین کی ساتھ ہونے والے اس وحشیانہ پولیس رویے کے خلاف ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، عثمان بزدار خواتین عزاداروں کی بےحرمتی کرنے والی ن لیگی پنجاب پولیس کو لگام دیں ورنہ عمران خان بنی گالاپر احتجاج کیلئے تیار رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close