اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کےاقدامات قابل تعریف ، علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دلایا۔

شیعت نیوز: سندھ حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد نے معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔ مسجد باب العلم ناظم آباد کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اطلاعات سیدناصرحسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارےعظیم رہبر علی خامنہ ای کے مدمقابل ہو، علامہ احمد اقبال رضوی

اس موقع پر وزراء نے کہاکہ کورونا وائرس کے مسئلے میں عوامی آگاہی کی فراہمی میں علماء کا اہم کردارہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے رابطہ کیا ہے اور کورونا سے آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تمام شادی ہالز ، شاپنگ مالز اور ساحل سمندر بند،گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

ناصرحسین شاہ نے کہاکہ یہ اک عالمی مسئلہ ہے اس سے احتیاط اور حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی بچا جاسکتا ہے،علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے مطالبے پرناصر شاہ نے کہا کہ ایران میں پھنسے ہوئے زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے لانے کے لئے تیار ہیں۔

وزراء نے کہاکہ زائرین کو لانے کیلئے وفاق خصوصی طیارہ فراہم کرےتمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔حکومت سندھ نے تمام مسافروں کی اسکریننگ اور آیسولیشن وارڈ میں رکھنے کامکمل انتظام کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ کورونا وائرس ایک عالمی وباکی صورت اختیارکرچکاہے، اس کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے ، اس معاملے میں ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دلایا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close