اہم ترین خبریںپاکستان

31ویں برسی شہید قائدؒ،مجلس وحدت کی ناصران ولایت کانفرنس جاری، ہزاروں عاشقان ولایت موجود

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر ناصران ولایت کانفرنس پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری ہے۔

ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے علماء، ذاکرین،نوحہ خوانوں سمیتماتمی اجمنوں اور دستوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس عظیم الشان اجتماع میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین، مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خطابات جاری ہیں ، نوحہ خواں حضرات نوحہ اور ترانۂ شہادت پیش کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر سے ہزاروں عاشقان ولایت و شہید قائد اس وقت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں موجود ہیں جو اپنے شہید قائد سے عقیدت اور محبت کا والہانہ اظہار کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرزند سید حسین الحسینی بھی موجود ہیں جنہوں نے اس کانفرنس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کانفرنس کے آخر میں خصوصی فکر انگیز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close