اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں تمام عزاداروں کورہاکردے،علامہ ناظرتقوی

یہ قوم لاوارث نہیں ہے تاریخ میں تمہارا نام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے۔ہمارے پاس مختلف آپشن ہیں۔وزیراعلی اور آئی جی سندھ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔

شیعت نیوز: مرکزی جلوس یوم علی ؑ سے واپسی پر عزاداروں کی گرفتاری کے خلاف عزاخانہ زہرا ؑ سولجر بازار پر شیعہ تنظیمات کی مشترکہ پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کےصدر علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جو راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئی اس سے ملت تشیع میں بڑی بے چینی پائی گئی ہے۔سندھ حکومت نے احمقانہ عمل کیا ہے۔آج حکومت کی جانب سے پولیس گردی کی گئی ہے۔ 24گھنٹے سے پہلے سندھ بھر میں تمام گرفتار عزاداروں کو چھوڑ دیا جائے۔اسکاؤٹس کی وردی کا بھی احترام کیا جائے۔یہ قوم لاوارث نہیں ہے تاریخ میں تمہارا نام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے۔ہمارے پاس مختلف آپشن ہیں۔وزیراعلی اور آئی جی سندھ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرز جلد واپس لی جائیں، علامہ مقصودڈومکی

ان کا کہناتھا کہ حکومت سندھ کے متعصبانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔حکومت نے جو پابندی لگائی اس سے ہمارے لوگوں میں بے چینی پھیلی۔ ہم نے مشترکہ طور جلوس نکالا ہے۔ساری حکومتیں یہ باور کر لیں عزاداری ہمارا حق ہے۔یہ ہم نےحکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا ۔حکومت نہیں بتائے گی کہ ہمیں جلوس نکالنا ہے کہ نہیں۔ہم تصادم اور ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں۔جب سندھ حکومت لاک ڈاؤن کا اعلان بھی نہیں کیا تھا لیکن ہم نے اپنی جماعتیں موخر کردی تھی حکومت ہمیں کمزورسمجھ رہی ہے۔حکومت احمقوںکی دنیا میں رہتی ہے ۔سانحہ عاشور کے موقع پر 15 لاکھ لوگ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں جلوس شہادت امام علیؑ اختتام پذیر،احتیاطی تدابیر پرعمل اور نظم وضبط کا بہترین مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں ہم نے بلوچستان کی پوری حکومت گرا دی تھی۔ہم زنداں پر جانے سے گھبراتے نہیں ہیں۔ہم نے اپنا لائحہ عمل طے کر لیا ہے 24 گھنٹے بعد ہم کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ہم نے جلوس بھی نکال لیا اور بندے بھی رہا کرا کر دکھائیں گے۔ایرانی کیمپ میں عورتوں پر تشدد کیا ہے۔اس سے حالات خراب ہوں گے۔اگر حکومت ہم سے مزاکرات کر کے جلوس کر کے بات کر لیتی تو بہتر تھا پورے سندھ کو امام بارگاہ بنا دیں گے۔250 تک عزادارگرفتار ہیں۔جلوس سے واپسی پر عزاداروں کو اٹھایا گیا ہے۔مختلف تھانوں میں لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ہم ایک ایک تھانے کا دورہ کریں گے۔ان کے ماں باپ گھبرائیں نہیں۔ایف آئی آر واپس لی جائیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close