اہم ترین خبریںسعودی عرب

یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان

بعض دوسرے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب و اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات اب ڈھکے چھپے نہیں رہے

شیعت نیوز:یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان سامنے آگیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے عبری و عربی دو الگ الگ بیانات میں اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) سے براہ راست مکہ مکرمہ کیلئے پراوز چلانے پر اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اسکا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فیس بک پر اپنے عبری و عربی دو الگ الگ بیانات میں لکھا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے مکہ مکرمہ کیلئے براہِ راست پرواز چلانے پر بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ان 2 الگ بیانات میں لکھا ہے کہ اسرائیلی سرحدوں کے اندر مقیم مسلمان شہریوں کیلئے حج کی ادائیگی کی خاطر تل ابیب سے مکہ مکرمہ کیلئے براہ راست پرواز کے چلائے جانے پر سعودی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو انتخابات کے اس موقع پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں ساکن عرب باشندوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ حربہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ بعض دوسرے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب و اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات اب ڈھکے چھپے نہیں رہے لہذا سعودی حکام سے یہ بعید نہیں کہ وہ جدہ سے تل ابیب کیلئے براہ راست پرواز کے چلائے جانے پر اتفاق کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: آقائے شیخ یوسف علی نفسی کی نمازجنازہ ادا، علامہ ساجدعلی نقوی کا اظہار تعزیت

دوسری طرف امریکہ میں سب سے بڑی اسرائیلی لابی اسٹ تنظیم "اہم امریکی یہودی تنظیموں کی سربراہی کانفرنس” کا ایک وفد بھی حال ہی میں اپنے تنظیمی دورے پر ریاض پہنچا ہوا تھا جہاں متعدد سعودی حکام کیساتھ اسکی ملاقاتیں طے تھیں۔ اس یہودی تنظیم کے سربراہ آرتھر اسٹاک نے گزشتہ ہفتے اپنے سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات کے بارے میں لکھا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران انکی 30 اعلی درجے کے سعودی حکام اور بااثر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں سعودی مبلّغ اعظم، مسلم ورلڈ لیگ (رابطۃ العالم الاسلامیہ) کے سربراہ اور سعودی ولیعہد "محمد بن سلمان” کے قریبی دوست "محمد العیسی” بھی شامل ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close