اہم ترین خبریںسعودی عرب

عین ایام حج میں سرزمین مقدس حجاز میں فحش ترین امریکی ڈانسر کے شو کی تیاریاں عروج پر

خیال رہے کہ یہ میوزیکل کنسرٹ عین اُس وقت منعقد کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر سے حاجی جدہ پہنچ رہے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے مقدس اور متبرک سرزمینِ حجاز پر جس مقام پر کنسرٹ برپا ہوگا اُس کا حرمِ مکہ سے فاصلہ 100 کلومیٹر سے بھی کم ہے۔

شیعت نیوز: عین موسم حج میں حجازِ مقدس کی بندرگاہ اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی ابتدائی منزل جدہ میں موسیقی کا عالمی میلہ منعقد کیا جائے گا۔جدہ World Fest کے نام سے منعقد ہونے والے پرگروم کا باقاعدہ اعلان سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے حکام نے پریس کانفرنس میں کیا۔

18 جولائی کو ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں دیگر کے علاوہ فُحش ترین سمجھی جانے والی امریکی گلوکارہ اور ماڈل نکی مناج (Nicki Minaj) بھی جلوہ گر ہوگی۔ Queen of Rap کے نام سے مشہور 36 سالہ نکی مناج ناشائستہ نغمات، بیباک ادائیگی اور دوران گائیگی فُحش حرکات کی وجہ سے بدنام ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سعودی عرب میں فحش ڈانسر نکی مناج کے استقبال کیلئے امریکی مجسمہ آزادی کی شبیہہ نصب

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس موسیقی کے میلے میں برطانوی موسیقار لیام پین اور امریکی ڈی جے اسٹیو اوکی بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔ آل سعود کی مملکت کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے نام پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں مملکت میں سینما گھر کھل رہے ہیں، میوزیکل کنسرٹس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے دس سالوں کے دوران اس طرح کی تفریحی تقریبات پر 64 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:معروف عریاں امریکی ریپر نِکی مناج سرزمین کعبتہ اللہ پرفحاشی کی محفل سجانے کیلئےتیار

خیال رہے کہ یہ میوزیکل کنسرٹ عین اُس وقت منعقد کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر سے حاجی جدہ پہنچ رہے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے مقدس اور متبرک سرزمینِ حجاز پر جس مقام پر کنسرٹ برپا ہوگا اُس کا حرمِ مکہ سے فاصلہ 100 کلومیٹر سے بھی کم ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close